ریاست کرناٹک کے 13 ممبران کے جتھے نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔ انہوں نے کرناٹک کے سابق وزیر حج اور موجودہ ایم ایل اے بی زیڈ ضمیر احمد خان اور سماجی کارکن ایوب خان کے لیے خصوصی دعا مانگی۔
لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے درمیان خدمت انسانیت کو اپنا مذہب ماننے والے ضمیر احمد خان اور ایوب خان کی طرف سے حضرت خواجہ غریب نواز کے مزار پر چادر پوشی کی گئی۔
بینگلورو سے 13 ممبران کے ساتھ اجمیر پہنچے سید خلیل احمد نے بتایا کہ کرناٹک کے عوام اور ان کی مصیبتوں میں خواجہ صاحب کا بہت کرم رہا ہے۔ ایسے میں مسلم رہنما اور موجودہ چمرا جپت سے ایم ایل اے بی زیڈ ضمیر احمد خان اور کارپوریٹر ایوب خان کی صحت یابی کی دعا مانگی ہے۔
اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید سلیم بنا چشتی کی قیادت میں شاہجہانی مسجد میں دعا بھی ہوئی اور تمام ممبران کی دستاربندی کر دربار کا تبرک بھی دیا گیا۔