اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں معروف صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے 811 ویں سالانہ عرس کا پرچم اگلے سال 18 جنوری 2023 کو درگاہ شریف کے بلند دروازہ پر لہرایا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سالانہ عرس کی مذہبی رسومات چاند نظر آنے کے ایک سے چھ دن بعد اور ممکنہ طور پر 22 جنوری 2023 سے یکم فروری 2023 تک شروع ہوں گی۔ اس چھ روزہ عرس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے لیکن روایتی انداز میں بڑے قل ہونے کی وجہ سے عرس کی رسومات نو روز تک جاری رہیں گی۔ اس دوران عرس پر کھلنے والا جنتی دروازہ بھی کھولا جائے گا۔
غریب نواز کے سالانہ عرس میں پرچم پیش کئے جانے کی رسم روایت کے مطابق راجستھان میں ہی بھیلواڑہ کا غوری خاندان ادا کرے گا اور اس کے بعد سے عرس کی رونقیں بلند ہونے لگیں گی۔ سالانہ عرس کے لیے جہاں خدام خواجہ نے عرس کے پروگرام سمیت اپنے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنا شروع کر دیے ہیں وہیں درگاہ کمیٹی نے بھی عرس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں کمیٹی کی میٹنگ 12 نومبر کو نئی دہلی میں طلب کی گئی ہے جس کی صدارت کمیٹی کے صدر سید شاہد حسین رضوی کریں گے۔ Ajmer Annual Urs Flag Hoisting Ceremony
یہ بھی پڑھیں: Khwaja Moinuddin Chishti Dargah اجمیر کی درگاہ کے انتظامات میں بہتری
یو این آئی