ایک جانب جہاں مذہبی مقامات کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تو وہیں درگاہوں پر تبرکات لے جانے پر پابندی سے عوام کی کورونا وائرس سے حفاظت کی جائے گی۔
اجمیر شریف درگاہ 7 ستمبر سے خاص و عام زائرین کے لیے کھول دی جائے گی لیکن عقیدت مند دربار میں تبرکات اور نیاز کا سامان نہیں لے جا سکیں گے۔
ریاست میں گہلوت حکومت بھلے ہی کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہو لیکن اب مذہبی رسم و رواج پر پابندی سے راجستھان کی عوام کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
اجمیر درگاہ کمیٹی صدر اور خادموں کی انجمن نے وزیر اعلیٰ کے مذہبی روایت پر پابندی کو لے کر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔
واضح رہے کہ مذہبی مقامات پر پھول چادر اور نیاز کے لیے مٹھائی لے جانے کی روایت ہے لیکن ان پر پابندی سے عوام میں بحث شروع ہوگئی ہے کہ حکومت کیا اب کرونا وبا سے حفاظت کے لیے درگاہ پر تبرکات لے جانے پر پابندی عائد کرے گی۔