ETV Bharat / state

Snatching Gang Busted in Ajmer اجمیر میں رہزن گروہ کا ایک رکن رگرفتار - واردات کو انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش

اجمیر صدر کوتوالی تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Snatching Gang Busted in Ajmer

رہزن گروہ کا ایک رکن رگرفتار
رہزن گروہ کا ایک رکن رگرفتار
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 11:52 AM IST

اجمیر: راجستھان کے اجمیر صدر کوتوالی تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے گینگ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج سنیل شرما نے بتایا کہ ایک عمر رسیدہ خاتون پشپا ننکانی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جے پور سے اجمیر بس اسٹینڈ پہنچی تھیں۔ جہاں سے وہ آٹو لے کر بھگت کی کوٹھی کے لئے روانہ ہوئیں۔ اگراسن اسکول کے قریب راستے میں ایک بائیک سوار اس کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ Snatching Gang Busted in Ajmer

رہزن گروہ کا ایک رکن رگرفتار

مزید پڑھیں:Bike Theft Cases in Ajmer اجمیر میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو ملزمین گرفتار

انہوں نے کہا کہ پرس میں ان کے 14 ہزار روپے نقد رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کچھ سامان کی بھی لوٹ ہوئی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد تھانہ صدر کوتوالی پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں بالوپورہ روڈ کے رہنے والے سدھارتھ گرجر کو موقع پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کو اسکین کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان پرہجوم جگہوں پر وارداتیں انجام دیا کرتے تھے۔ Ajmer Police Station Arrest A Man Who Belongs To Snatching Gang

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.