اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں پولیس انتظامیہ کے چائلڈ ہیلپ لائن برانچ کی جانب سے بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کو روکنے کے لئے فرینڈ شپ ویک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اجمیر کے ایس پی چونارام جاٹ نے دوستی گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Ajmer Police Organise Friendship Week For Children In Ajmer Rajasthan
اجمیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چونارام جاٹ اور انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کے اشوک بشنوئی نے بتایا کہ بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کو روکنے اور بچوں میں پولیس کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے فرینڈ شپ ویک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس دوران چائلڈ ہیلپ لائن کی بیداری گاڑی کو اجمیر کے ایس پی نے اپنے دستخط کے ساتھ ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛DGP Umesh Mishra Visited Ajmer راجستھان کے ڈی جی پی نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر حاضری دی
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات فروخت کرکے بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم اور ان کا مستقبل تباہ کردیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد بچوں سے بھیک منگواتے ہیں۔ یہ خصوصی مہم ایسے جرائم کی روک تھام اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے شروع کی گئی ہے۔Ajmer Police Organise Friendship Week For Children In Ajmer Rajasthan