اجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع میں راجستھان پٹوار سنگھ کے حامیوں نے اپنے سات مطالبات منوانے کے لئے ریاستی سطح پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسی درمیان ڈسٹرکٹ ریونیو بار ایسوسی ایشن کے صدر پشپیندر سنگھ ناروکا نے بتایا کہ پٹوار سنگھ اپنے 7 نکاتی مطالبات منوانے کے لئے حکومت سے طویل عرصے سے لڑ رہی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریونیو بار ایسوسی ایشن نے پٹوار سنگھ کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Ajmer District Revenue Bar Association Boycott One Day Work For Rajasthan Patwar Sangh
یہ بھی پڑھیں:Patwar Mahasangh پٹوار مہا سنگھ کی جانب سے ریونیو بورڈ کے باہر احتجاجی دھرنا
انہوں نے کہا کہ راجستھان پٹوار سنگھ کی تحریک حمایت میں ایک دن کے لئے کام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ریونیو بار ایسوسی ایشن حکومت سے پٹوار سنگھ کے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی۔ Ajmer District Revenue Bar Association Boycott One Day Work For Rajasthan Patwar Sangh