ETV Bharat / state

حج 2021 کے رہنمایانہ ہدایات میں نرمی کا مطالبہ

بھارتی حکومت کی جانب سے آئندہ برس سفر حج کےلیے نئے رہنمایانہ ہدایات جاری کرنے اور فارم فیس میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے عازمین حج میں تشویش دیکھی جارہی ہے۔

Ajmer: Demand for relaxation in Hajj 2021 guidelines
اجمیر: حج 2021 کے رہنمایانہ ہدایات میں نرمی کا مطالبہ
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 6:38 PM IST

اجمیر: حج 2021 کے نئے رہنمایانہ ہدایات کے مطابق مقدس سفر کے لیے ایک فارم میں صرف 3 افراد کا نام ہی درج کیا جاسکتا ہے، فارم فیس 300 روپئے رکھی گئی ہے جبکہ مکمل سفر کےلیے 3 لاکھ 75 ہزار تا 5 لاکھ 25 ہزار روپئے خرچہ آسکتا ہے اور سفر 30 تا 35 روز تک محدود ہوگا۔

اجمیر: حج 2021 کے رہنمایانہ ہدایات میں نرمی کا مطالبہ

نئے قواعد کے مطابق ہر عازمین حج کو رہائش کے لیے 9 اسکوائر میٹر جگہ فراہم کی جائے گی جبکہ اس سال صرف 18 تا 65 برس کے افراد کو ہی حج کے سفر پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ایسے میں عازمین حج کی بے چینی اور بے قراری میں اضافہ اس لیے بھی ہے کہ انہیں سفر حج سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹسٹ رپورٹ داخل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حج 2021 کے لیے جاری کی گئی نئی رہنمایانہ ہدایات کے مطابق اس سال 18 برس سے کم اور 65 برس سے زیادہ عمر کے عازمین مقدس سفر پر نہیں جاسکتے جس کی وجہ سے ایسے افراد مایوس اور غمزدہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.