ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی ’درگاہ کمیٹی‘ کا صدر امین پٹھان کو تیسری مرتبہ منتخب کیا گیا ہے۔
مشہور و معروف سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کمیٹی کے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے امین پٹھان کا مختلف مقامات پر استقبال کیا جا رہا ہے۔
مائنوریٹی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توفیق خان اور ان کی ٹیم نے اجمیر سرکٹ ہاؤس پہنچ کر امین پٹھان سے ملاقات کی اور ان کا استقبال بھی کیا۔
اس موقع پر خاص سوسائٹی کی جانب سے امین پٹھان سے گزارش کی گئی کی خواجہ صاحب کی درگاہ کو عام زائرین کے لئے جلد کھول دیاجائے۔
غور طلب ہے کی کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ شریف عام زائرین کے لئے بند کر دی گئی ہے۔
عقیدت مند چاہتے ہیں کہ اب جلد ہی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری نصیب ہو اور ملک کی ترقی کی سلامتی کی دعا کرسکیں۔
امین پٹھان کے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مائنوریٹی ویلفیئر سوسائٹی، شیخ عباسی سماج اور اجمیر ضلع کرکٹ سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔
ان سب کے علاوہ درگاہ کے خادموں کی تنظیم صوفی چشتی فاؤنڈیشن نے بھی پھولوں کا ہار اور دستار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔