ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Committee: 'اہانت رسول معاملے میں عدالت اعظمی کا فیصلہ اطمنان بخش' - ajmer dargah committee slams nupur sharma

گذشتہ دنوں عدالت اعظمی نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی اہانت رسولﷺ کے معاملے شدید شرزنش کی تھی۔ عدالت اعظمی کے فیصلے پر اجمیر درگاہ کمیٹی Ajmer Dargah Committee کے رکن سید بابر اشرف نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد لوگوں کا عدالت پر اعتماد مضبوط ہوگا۔ Supreme Court Slams Nupur Sharma

ajmer dargah committee welcomes supreme court slams on nupur sharma
اہانت رسول معاملے میں عدالت اعظمی کا فیصلہ اطمنان بخش
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 10:37 PM IST

اجمیر: پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرے کرنے والی حکمران بی جے پی کی سابق متنازع ترجمان نوپور شرما کی سپریم کورٹ نے سخت سرزنش کی تھی۔ عدالت کے فیصلے پر اجمیر درگاہ کمیٹی کے رکن سید بابر اشرف نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہتائی قابل احترام اور خوش آئند ہے۔ اس فیصلے کے بعد لوگوں کا عدالت پر اعتماد مضبوط ہوگا۔'

سید بابر اشرف نے کہا کہ 'سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس سے ملک کے عوام کے اعتماد کو برقرار رکھا ہے اور کہا کہ عدالتیں آئین کے مطابق چلتی ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند بتایا۔' Supreme Court Slams Nupur Sharma

ویڈیو

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ نوپور شرما کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے ادے پور کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فاضل ججوں نے ٹیلیوژن چینل اور اس کی اینکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر زور دیا۔ SC slams nupur sharma and tv anchor

جسٹس سوریہ کانت نے غیر روایتی طور سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما صرف اس بنیاد پر کہ وہ ایک پارٹی کی ترجمان ہیں، وہ سب کچھ نہیں کہہ سکتی جو وہ کہنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں (نوپور شرما اور ٹیلیوژن اینکر ناویکا کمار) کے پاس کسی مذہب کے لیے عزت نہیں ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ اگر آپ مذہب کی عزت کرتے ہیں تو آپ کو تمام مذاہب کی عزت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ بھی ہورہا ہے، اس کے لیے یہ (نوپور شرما) اکیلی ذمہ دار ہیں اور انہیں ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.