ETV Bharat / state

اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے نائب صدر کا دورہ - اردو نیوز اجمیر

مرکزی حکومت کے ذریعے تشکیل شدہ اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان اجمیر شریف پہنچے۔ اس دوران خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے ان کا گلپوشی کر کے خیر مقدم کیا گیا۔ منور خان نے میڈیا سے درگاہ کے کاموں کے سلسلے میں گفتگو بھی کی۔

ajmer dargah committee vice president munawwar khan visit dargah
اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے نائب صدر کا دورہ
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:02 AM IST

عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف، جہاں پر برصغیر سے اپنی حاضری دینے لاکھوں عقیدت مند آتے ہیں۔ درگاہ کی حفاظت اور زائرین کی سہولیات کے لیے مرکزی حکومت نے درگاہ کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

درگاہ کمیٹی کے لیے دو روز قبل ہی امین پٹھان کو چیئرمین بنایا گیا جبکہ منور خان کو نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

دہلی میں مرکزی حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات کے بعد ذمہ داران شریک ہوئے تھے جہاں ان کا مقامی باشندوں نے گلپوشی اور پگڑی باندھ کر خیرمقدم کیا۔

اجمیر درگاہ دفتر گیسٹ ہاؤس کے میٹنگ ہال میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے منور خان نے کہا کہ درگاہ کمیٹی کا منصوبہ ہے کہ اجمیر میں وسیع طور پر مسلم طلبا کو ایجوکیشن اور زائرین اور مقامی لوگوں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر درگاہ کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے خادموں کی دونوں انجمن اور درگاہ دیوان صاحب کو ساتھ لے کر صدر اور نائب صدر ایک اور ایک گیارہ بن کر درگاہ کمیٹی کام کرے گی۔

مزید پڑھیں:

رکبر ماب لنچنگ کیس: انصاف کی امید برقرار

غور طلب ہے کہ بذریعہ ہذا درگاہ کمیٹی نے مرکزی حکومت سے درگاہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً 62 کروڑ کا بجٹ پاس کروا رکھا ہے۔ اسی کے تحت درگاہ علاقے میں خواجہ غریب نواز ہاسپٹل، خواجہ غریب نواز یونیورسٹی قائم کی جانی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.