ETV Bharat / state

اجمیر: درگاہ کمیٹی کی انتخابی میٹنگ آج - درگاہ کمیٹی کے صدر کے لیے میٹنگ

اجمیر درگاہ کمیٹی کے موجودہ صدر امین پٹھان کی آج تیسری بار پھر تاج پوشی ہوسکتی ہے۔

اجمیر: درگاہ کمیٹی کی انتخابی میٹنگ دہلی میں منعقد ہوگی

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 12:33 PM IST

عالمی شہرت یافتہ مبلغ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کمیٹی کے صدر کے لیے انتخابی میٹنگ آج دہلی میں منعقد ہوگی۔

دراصل اجمیر شریف درگاہ کمیٹی مرکزی اقلیتی امور وزارت کے تحت آتی ہے اور اسی کی گائیڈ لائن پر زائرین اور درگاہ ترقی کے عملیات انجام دیتی ہے۔

اجمیر: درگاہ کمیٹی کی انتخابی میٹنگ دہلی میں منعقد ہوگی

اجمیر شریف عرس کے بعد اب نو ممبرز کی یہ کمیٹی آج دہلی میں پھر سے اپنا صدر منتخب کرے گی۔

اس سلسلے میں ملک بھر سے درگاہ کمیٹی کے ممبر بنے تمام ذمہ داران مرکزی اقلیتی امور وزیر مختار عباس نقوی سے بھی ملاقات کریں گے اور درگاہ شریف اور لاکھوں زائرین کے لیے اب تک کیے گئے کاموں پر نقوی کو توجہ بھی دلائیں گے۔

واضح رہے کہ 'اجمیر درگاہ کمیٹی کے موجودہ صدر امین پٹھان کی آج تیسری بار پھر تاج پوشی ہوسکتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 'امین پٹھان کی صدارت میں زائرین اور درگاہ ترقی کے کئی کام ابھی ادھورے ہیں جسے مکمل کرنے کے لئے انہیں تیسری مرتبہ صدر بنایا جا سکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.