صوفی مشن سوسائٹی کے یہ کارکنان درگاہ کمیٹی کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔ یہ اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے دفتر کا منظر ہے جہاں زائرین کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے پر درگاہ کمیٹی کے خلاف عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور درگاہ کمیٹی کے خلاف نعرے بازی کا مظاہرہ کیا۔ Dargah Committee Accused of Mismanagement
سوسائٹی کے مطابق درگاہ اور اس کے اردگرد خراب انتظامات نے درگاہ کمیٹی کے انتظامات کے دعووں کی پول کھول دی ہے۔ جہاں غلاظت کا نظارہ عام ہو گیا ہے, وہیں درگاہ کے ہائی پاور سکیورٹی سی سی ٹی وی کیمرے بھی ٹھیک سے کام کرنے سے بے بس ہیں۔ درگاہ کے علاقے میں تقریباً 75 کیمرے نصب ہیں، جن میں سے آدھے سے زیادہ بند پڑے ہیں، ایسے میں سوسائٹی نے درگاہ کمیٹی پر زائرین کی حفاظت میں کوتاہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔