ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Anjuman جلوس محمدی میں ڈی جے کا استعمال نہیں کیا جائے گا

اجمیر درگاہ انجمن سیکرٹری سید سرور چشتی نے بتایا کہ حضرت نبی پاک کے یوم ولادت کے موقع پر جلوس کے دوران تمام انتظامات آخری مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کےدوران ڈی جے اور پک اپ ڈی جے کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

جلوس محمدی میں ڈی جے کا استعمال نہیں کیا جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 6:30 PM IST

جلوس محمدی میں ڈی جے کا استعمال نہیں کیا جائے گا

اجمیر: ملک کی دوسری ریاستوں کی راجستھان میں بھی عید میلاد النبی کے پش نظر تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اجمیر درگاہ انجمن سیکرٹری سید سرور چشتی نے بتایا کہ حضرت نبی پاک کے یوم ولادت کے موقع پر جلوس کے دوران تمام انتظامات آخری مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کےدوران ڈی جے اور پک اپ ڈی جے کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

اجمیر کے لونگیا محلہ کے نوجوانوں کی جانب سے اس بار بھی ایک مثالی اقدام اٹھایا گیا ہے, جس کے مطابق ہر سال جو ڈھول بجاتے ہیں وہ بھی رواں برس جلوس میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران گرین سٹی اجمیر کا پیغام دیتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کمیٹی کی جانب سے جلوس میں شریک تمام لوگوں سے پیدل جلوس میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے، صرف بچوں اور بزرگوں کے لیے دو پہیہ یا رکشوں کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:EID Milad Un Nabi In Ajmer اجمیر شریف کی درگاہ پر عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد شریف کا اہتمام

سید سرور چشتی نے کہا کہ حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو انسانیت کا پیغام دیا، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے اربوں پیروکار ہیں۔ ان کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس کا پرامن انعقاد کیا جائے گا۔ اس جلوس کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈرون ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.