اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں واقع سینٹرل جیل کے گارڈز کی مختلف مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس دوران بھوک ہڑتال پر بیٹھے متعدد گارڈز کی طبعیت بگڑ چکی ہے۔ اجمیر سنٹرل جیل کے گارڈز جو تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔گزشتہ کئی دنوں سےگارڈز کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
بھوک ہڑتال پر بیٹھے گارڈز کی صحت بگڑنےلگی ہے۔بیمار مظاہرین کو جے ایل این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔جیل کے گارڈز کی خیریت دریافت کرنے آئے جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جیل گارڈز تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کرتے ہوئے میس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گارڈز چیف سینٹینل کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے انہیں جے ایل این اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس وقت وہ بالکل صحتیاب ہیں۔ دو دنوں میں تقریباً 70 جیل گارڈز کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بیمار پڑنے والے گارڈز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ان کے لئے اضافی بورڈ کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Dharna Against Ashok Gehlot Govt راجستھان حکومت کے خلاف ملازمین کا دھرنا
تنخواہ میں اضافے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جے پور میں اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔پورے معاملے کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔