ETV Bharat / state

اجمیر: درگاہ غریب نواز میں ماہانہ چھٹی شریف کا اہتمام

سلطان الہند کی درگاہ اجمیر شریف میں آج ماہانہ چھٹی شریف منائی گئی۔ جہاں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک سے کورونا وبا کے خاتمے کی دعا مانگی۔

Ajmer: Arrangement of monthly chhatti Sharif at Dargah Gharib Nawaz
اجمیر: درگاہ غریب نواز میں ماہانہ چھٹی شریف کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 4:44 PM IST

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب بھارت میں تقریباً تمام سرگرمیاں بند تھیں۔ اجمیر میں بھی عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ طویل وقت تک رکا ہوا تھا، اب جب حالات معمول پر آنا شروع ہوئے ہیں تو لوگ اجمیر پہنچ رہے ہیں۔

اجمیر: درگاہ غریب نواز میں ماہانہ چھٹی شریف کا اہتمام

آج درگاہ غریب نواز میں ماہانہ چھٹی کا اہتمام کیا گیا۔ چھٹی شریف کے موقع پر دربار خواجہ کے عطا نور میں قرآن کی تلاوت ہوئی اور چشتیہ سلسلے کا شجرہ پڑھا گیا۔ مصیبتوں سے نجات کے لئے دعا بھی ہوئی۔

شجرہ پڑھنے کے دوران ایک نورانی سماع بندھا تھا۔ ملک کے مختلف مقامات سے عقیدت مند کثیر تعداد میں زیارت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کے ساتھ منتیں بھی مانگیں۔

چھٹی شریف کی فاتحہ میں شریک ہوئے عقیدت مندوں کو غریب نواز سیوا سمیتی تنظیم کی جانب سے تبرک تقسیم کیا گیا اور تمام عقیدت مندوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Ajmer: Arrangement of monthly chhatti Sharif at Dargah Gharib Nawaz
اجمیر: درگاہ غریب نواز میں ماہانہ چھٹی شریف کا اہتمام

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مدنظر درگاہ کمیٹی نے چھٹی شریف پر خاص انتظامات کئے اور لوگوں کو منہ پر ماسک لگانے اور سماجی دوری قائم رکھنے کے لیے بھی ہدایات دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.