ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں محرم کی روایات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مسلم علاقہ سمیت درگاہ شریف کا جائزہ لیا۔ درگاہ کمیٹی اور انجمن کے عہدیداروں نے اجمیر پولیس کیپٹن چونارام جاٹ اور ضلع کلکٹر انشدیپ کے ساتھ تمام روایتی مقامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر درگاہ انجمن کے رکن حاجی سید عمران چشتی، درگاہ کمیٹی کے رکن سید بابر اشرف بھی موجود تھے۔ Ajmer administration inspected the Dargah Sharif
درگاہ کمیٹی کے رکن سید بابر اشرف نے کہا کہ 'میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران نے ایس پی چونارام جاٹ اور ضلع کلکٹر انشدیپ کی قیادت میں درگاہ اور اس کے اطراف کا معائنہ کیا۔ جہاں درگاہ کے نظام گیٹ سے دس نمبری گیٹ تک کی پوری جگہ کا معائنہ کیا اور خادمین سے سالانہ عرس یعنی حضرت بابا فرید چشتیؒ کے منی عرس کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: Muharram Arrangements in Budgam: ضلع بڈگام میں محرم الحرام کی تیاری کیلئے جائزہ میٹنگ
بابا فرید کا چلّا درگاہ حضرت خواجہ غریبؒ میں ہے جہاں 5 محرم کو بابا فرید کا عرس منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر آتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی رہائش اور کھانے کے انتظامات کے پیش نظر آرام گاہ اور پارکنگ سمیت مختلف انتظامات کیے ہیں۔ درگاہ علاقے میں امام بارگاہ، اندر کوٹ ہتائی اور مسلم علاقوں میں محرم کی روایات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر اندر کوٹ پنچایت سے محرم کے تاجیہ جلوس کے روٹ اور رسومات کے بارے میں معلومات لی گئیں۔