راجستھان کے اجمیر شریف میں عطائے رسول غریب فاونڈیشن کی جا نب سے درگاہ کے گدی نشین مولانا سید محمد مہدی میاں چشتی کی قیادت میں دو روزہ کنونشن کا انعقاد ہوا۔ اجمیر درگاہ سے متصل بیت النور عمارت میں مصر کے علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ جس میں پیغام غریب نواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کی ذمہ داری علماء کرام نے لینے کا عہد کیا۔
مذکورہ فاؤنڈیشن کے سکریٹری اور اجمیر درگاہ گدی نشین مفتی سید نورالعین اظہری چشتی نے کا کہنا ہے کہ مصر سمیت دیگرعرب ممالک میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی، تقوی اور صوفیاء کرام کی خدمات پر اتنی کتابیں منظر عام پر نہیں آئی ہیں جتنی کے بھارت میں کتابیں سامنے آچکی ہیں۔ اورشاید اس کی بنیادی وجہ یہ نظر آتی ہے کہ خواجہ صاحب کی سیرت پر عربی زبان میں کتابوں میں توجہ نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مصر کی عظیم درسگا سےتعلیم یافتہ اظہری برداری کےاسکالر اور بعض دیگر نامور علماء کو غریب نواز کی سیرت پر عربی زبان میں تحقیق کرنے کے لئے اجمیر درگاہ گدی نشین مولانا سید محمد مہدی میاں چشتی نے ادعوت دی ہے۔اس کے علاوہ فاؤنڈیشن سے متعلق دیگر سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کنونشن سماجی فلاح و بہبود, تحقیقی سرگرمیاںاور خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ پیغامات علاوہ صوفی نظریات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دو روزہ کنونشن کی چار میٹنگز میں فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے مستقبل کے لائحہ عمل بھی تیار کئے۔ اس موقع پر علما ء کرام نے کہا کہ تعلیم، ثقافت،تصوف اور قوم پرستی کے مسائل پر تبادلہ خیال کر نااس تقریب کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ اور فاؤنڈیشن ان کاموں کو نئے دور کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ اس کنونشن میں دہلی سے عبدالمعید اظہری, جامعہ حضرت نظام الدین کے سربراہ مفتی محمود غازی , بھیلواڑا شہر کے قاضی مفتی اشرف جیلانی, تحریک علمائے ہند کے چیئرمین مفتی خالد ایوب مصباحی, دارالعلوم افتا اوجھا گنج کے مشہور مفتی اظہر احمد وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مزید پڑھیں:اجمیر میں 'انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول'
اس موقع پر علماۓ کرام وفد نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ شریف پر اجتماعی حاضری دی ۔اور ملک و بیرون ملک کے لیے خصوصی دعائیں مانگی, ان سب کو حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں زیارت مفتی سید نور العین چشتی نے کرائی اور درگاہ کے گدی نشین مولانا سید محمد مہدی میاں چشتی نے دستار بندی کر تبرک دی۔