عرس کے موقع پر خواجہ غریب نواز کی مزار شریف کو غسل دینے کی رسم ہے۔ غسل کے بعد پانی کو خادم کو جمع کرکے رکھتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اس مقدس پانی سے بیمار لوگوں شفا مل جاتی ہے۔
وہیں خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر ہر جانب رونق ہے اور ساتھ ہی ملک کے مختلف گوشوں سے لوگوں کی آمد یہاں جاری ہے۔
مزید پڑھیں:'خواجہ صاحب بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کے بانیوں میں شامل'
یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز سے جڑی ہر چیز ان کے لئے مقدس اور خاص ہے۔ عرس کے موقع پر، مزار شریف کو پانی، خوشبو ، کیوڑے اور گلاب کے پانی سے دھویا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مزار شریف کو جو پانی دیا جاتا ہے اس میں بڑی تاثیر ہوتی ہے۔ اس پانی کے استعمال سے مریض کو شفاء مل جاتی ہیں۔
وہیں اس سلسلے میں محمد رفیع جو جنوبی افریقہ سے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ عرس کے موقع پر ہر سال درگاہ آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پانی بہت مقدس ہے۔
اس کو پینے کے بعد انسان کی جیسی نیت ہوگی اسے ویسا ہی پھل ملتا ہے۔
وہیں کرناٹک سے آئے عثمان بتاتے ہیں کہ اس مقدس پانی سے بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔