ETV Bharat / state

section 144 imposed in jaipur: جے پور میں 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ - جے پورنیوز

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے دیکھتے ہوئے جے پور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ جو 19 جون کے شام 6 بجے سے 18 اگست تک نافذ رہے گی۔ agnipath scheme ajitation section 144 imposed in jaipur

section 144 imposed in jaipur
جے پور میں 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 10:19 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے جے پور میں اتوار شام 6 بجے سے18 اگست تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔حکم کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر کرائم اجے پال لامبا نے 19 جون کو شام 6 بجے سے 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں ملک کی متعدد ریاستوں میں عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہر میں ریلی، جلوس، مظاہرہ کرنے اور امن و امان کے بگڑنے کے امکان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر کرائم اجے پال لامبا نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایسے سماج دشمن عناصر پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے جو ماضی میں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایسے اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے بھی کارروائی کی گئی ہے جو اشتعال انگیز پوسٹ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Agnipath Scheme: ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے، آگ زنی اور توڑ پھوڑ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.