ETV Bharat / state

Hajj 2022: عازمین سے متعلق جھوٹی خبر پر جے پور میں مسلم تنظیموں کی برہمی - حج کے تعلق سے فرضی خبر وائرل ہونے پر مسلم تنظیمیں برہم

بے بنیاد خبر کے وائرل ہونے کے بعد راجستھان کے عازمین اور مسلم تنظیموں کے عہدیداران کافی برہم نظر آرہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ایک اخبار اس تعلق سے بے بنیاد خبر شائع کی ہے،کیونکہ ریاست کے عازمین اپنے ذاتی خرچ برداشت کر کے سفر حج پر روانہ ہورہے ہیں۔ Muslim Organizations Angry Over Fake News About Hajj

مسلم تنظیمیں بر ہم
مسلم تنظیمیں بر ہم
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:12 AM IST

ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ان دنوں ایک خبر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہی ہے،جس سے عازمین اور مسلم تنظیمیں بر ہم نظر آرہے ہیں،دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خبر میں یہ بتایا جارہا ہے کہ راجستھان حکومت کے خرچہ پر ریاست بھر سے تقریباً 2500 عازمین سفر مقدس کے لئے روانہ ہونگے،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام عازمین اپنے خرچہ پر ہی حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہونگے۔

مسلم تنظیمیں بر ہم

Muslim Organizations Angry Over Fake News About Hajj

اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد راجستھان کے عازمین اور مسلم تنظیموں کے عہدیداران کافی برہم نظر آرہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ایک اخبار نے اس تعلق سے بے بنیاد خبر شائع کی ہے،کیونکہ ریاست کے عازمین اپنے ذاتی خرچ برداشت کر کے سفر حج پر روانہ ہورہے ہیں۔

اس معاملہ کو لے کر راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو خبر وائرل ہو رہی ہے وہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، اس خبر کو لے کر ہم لوگوں نے اخبار کے ذمہ داران سے بات کی تو انہوں نے اپنی غلطی مان لی، اور دوسرے دن ہی اس معاملے پر معافی مانگی۔

مزید پڑھیں:Amin Kagzi on Hajj 2022: 'حج کے دوران کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں آنے دیں گے'

انہوں نے مزید کہا کہ شریعت میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ جو بھی آدمی حج کے مقدس سفر پر جانے کی سکت رکھتا ہو وہی جائے،اس لئے یہ سوال ہی نہی اٹھتا کہ کوئی بھی آدمی سرکاری خرچہ سے حج کے سفر پر جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس خبر کو کا وائرل کر رہے ہیں ان لوگوں سے یہی گزارش کروں گا کہ وہ اس سے باز رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.