راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سات دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
رام گنج تھانہ کے انچارج بنواری لال مینا کا کہنا ہے کہ چند روز سے دکانداروں کی تنظیم کے ذمہ داران کے ساتھ میں میٹنگ کی جا رہی ہے۔
میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ آپ لوگ حکومتی ایڈوائزری کا مکمل خیال رکھیں لیکن چند دکانداروں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
تاہم انتظامیہ نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ وہیں نگر نگم کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جو گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس کا خیال رکھنے کے لیے ہم لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں اور آج سات دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔