ETV Bharat / state

اجمیر: ایڈیشنل سیکرٹری پربھات کمار نے درگاہ پر حاضری دی - اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید سلمان چشتی

مرکزی وزرات خارجہ کے تحت پاسپورٹ تنظیم ایڈیشنل سیکرٹری پربھات کمار نے آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری لگائی اور عقیدت کی چادر پیش کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری پربھات کمار نے اجمیر شریف میں حاضری لگائی

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 11:23 AM IST

راجستھان: مرکزی وزرات خارجہ کے تحت پاسپورٹ تنظیم ایڈیشنل سیکرٹری پربھات کمار نے آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی۔

ویڈیو

اس دوران انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی اور ملک میں امن و امان اور سلامتی کی دعا مانگی۔

حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں پربھات کمار کے ساتھ راجستھان کے جے پور پاسپورٹ دفتر سے بھی افسران موجود تھے، ان سب نے خواجہ صاحب کے مزار اقدس پر اپنی جانب سے چادر پوشی کی اور ملک میں امن و امان اور سلامتی کی دعا مانگی۔

پربھات کمار نے درگاہ انجمن دفتر پہنچ کر لنگر کا نذرانہ پیش کیا، درگاہ پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے پرہیز کرتے ہوئے انہوں نے صرف ایک جملہ کہا کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں خوشیوں کی دعا لے کر آئے ہیں۔

پربھات کمار اور ان کے اہل خانہ اور تمام ساتھیوں کو اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید سلمان چشتی نے خواجہ صاحب کی بارگاہ کی زیارت کرائی اور دستار بندی کرکے دربار کا تبرک پیش کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.