ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں دہشتگردی کے خلاف ایم ایس او یعنی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا، جس میں ملک بھر کے ایم ایس او کے کارکنان نے شرکت کی۔
ایم ایس او کے قومی صدر شجاعت علی قادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'اس پروگرام میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں دہشتگردی کو نہ پسند بتایا گیا ہے اور انسانیت و بھائی چارہ فروغ دینے کے لیے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام عام کرنے کو کہا گیا'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'انسانیت اور بھائی چارہ کو عام کرنے کی نیت سے ایم ایس او یعنی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے'۔
تنظیم کے صدر نے بتایا کہ 'اس کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے کارکنان نے اپنا اپنا تبادلہ خیال پیش کیا'۔
ایم ایس او کے صدر شجاعت علی قادری نے بتایا کہ 'پانچ لاکھ اسٹوڈنٹس اس تنظیم سے منسلک ہیں، قوم کی بھلائی اور معاشرے میں تعلیمی بیداری لانے کے لئے کافی کام کیا ہے'۔