ETV Bharat / state

اے ٹی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش - جئے پور

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سانگانیر تھانہ علاقے میں ایک بدمعاش نے اے ٹی ایم مشین میں کلوننگ کرنے کی کوشش کی۔

اے ٹی ایم مشین میں اسکیمر اور پن ہول لگانے کی کوشش
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 7:43 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:50 PM IST

وہیں ایک شخص کی سمجھداری کی وجہ سے اس واقعہ کا علم ہو گیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔

اے ٹی ایم مشین میں اسکیمر اور پن ہول لگانے کی کوشش
پولیس سی سی ٹی وی کمیرے میں قید ویڈیو کی بنیاد پر بدمعاش کو تلاش کر رہی ہے۔ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ایک بدمعاش اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کے لیے گائتری نگر کے ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم کیبن میں داخل ہوا۔ اس کے بعد اس نے پلاسٹک کی تھیلی سے کوئی چیز نکال کر مشین کے اس حصے میں فٹ کردی جہاں سے کارڈ کو سویپ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنے اے ٹی ایم کارڈ سے اس کی جانچ بھی کی کہ کیا کلوننگ ٹھیک سے ہو رہی ہے یا نہیں۔ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہےکہ اس نے پن ہول کیمرہ نکالا اور اسے مشین کے اس حصے میں فٹ کیا جہاں گاہک اپنا پن نمبردباتا ہے۔ اس کے بعد اس نے پھر اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا، یہ دیکھنے کے لیے کہ پن ہول صحیح سے کام کررہا ہے یا نہیں۔ اس دوران اے ٹی ایم سے روپے نکالنے آئے چار افراد کا اے ٹی ایم کلون بھی تیار ہو گیا لیکن ان میں سے پانچویں شخص کی سمجھداری کی وجہ سے اسکیمر اور پن ہول کیمرہ سیٹ کے بارے میں معلوم ہوگیا۔

بینک انتظامیہ اور پولیس کو اس معاملے کی شکایت کی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں تکنیکی آلے کو ضبط کرکے بدمعاش کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

Intro:Body:

sf

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.