ETV Bharat / state

A Man Has Killed His Two Daughters:ذہنی مریض نے اہل خانہ پرکلہاڑی سے حملہ کردیا، دو بیٹیاں ہلاک - A man has killed his two daughters with axe

راجستھان کے ضلع ناگورکے علاقے پربتسرمیں باپ نے کلہاڑی سے حملہ کرکے دو بیٹیوں کو قتل کردیا جب کہ، بیوی اور بھتیجا زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پربتسر پولیس دلدھنی پہنچ کرموقع پر قاتل باپ کو گرفتارکرلیا۔ A Man Has Killed His Two Daughters

ذہنی مریض نے اہل خانہ پرکلہاڑی سے حملہ کردیا، دو بیٹیاں ہلاک

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:48 PM IST

ذہنی مریض نے اہل خانہ پرکلہاڑی سے حملہ کردیا، دو بیٹیاں ہلاک

ناگور: ضلع ناگور کے پربتسر تھانہ علاقے میں پیر کی رات شخص نے اہل خانہ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ حملے میں دونوں بیٹیاں جاں بحق جب کہ بیوی اور معصوم نواسہ شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں اجمیر کے ہائر سنٹر ریفر کیا گیا۔ ضلع کے پربتسر تھانہ علاقے کے دلدھانی گاؤں میں صبح 2 بجے ایک ذہنی مریض 57 سالہ شخص نے اپنے ہی خاندان پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ اس وقت گھر کے تمام افراد گہری نیند سو رہے تھے۔ شوہر نے اپنی بیوی 50 سالہ کیسر، 26 سالہ بیٹی میرا، 20 سالہ بیٹی ریکھا اور سات سالہ میرا کے بیٹے پرنس پر کلہاڑی سے کئی بار حملہ کیا۔ جس میں دونوں بیٹیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جب کہ بیوی اور نواسے کو شدید زخمی حالت میں اجمیر ریفر کر دیا گیا۔

معلومات کے مطابق ملزم والد دس سال قبل کان میں کام کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ تب سے وہ ذہنی طور پر بیمار رہتا تھا۔ اس کا رویہ بھی جارحانہ تھا، گالی گلوچ بھی کرتا تھا۔ حادثے کے بعد پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔ فی الحال پولیس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:Rajasthan Cabinet راجستھان کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے پینتیس تجاویز پرکابینہ کی منظوری

ملزم باپ کی چھوٹی بیٹی کا سسرال بدو تھا۔ ایسے میں انہیں منگل کو سیکھ ( دعوت ) دینی تھی۔ جس کی تیاریاں اہل خانہ میں کی گئیں۔ اس حوالے سے بڑی بیٹی میرا اپنے سات سالہ بیٹے پرنس کے ساتھ دلدھنی آئی ہوئی تھی۔ چھوٹی بہن ریکھا کو منگل کو اپنے سسرال جانا تھا۔ شام کو سب کچھ ٹھیک تھا، دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ گھر کے صحن میں بیٹھ کر مہندی لگائی تھی۔ گھر والوں میں ہنسی اور خوشی کا ماحول تھا۔ لیکن اسی دوران رات دو بجے کے قریب جب گھر کے تمام افراد سو رہے تھے تو ملزم باپ نے کلہاڑی سے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.