سید صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر پر سید سیف الدین جیلانی روڈ پر سیدنا سیف الدین عبدالوہاب جیلانی کا مزار شریف واقع ہے، جو درگاہ بڑے پیر صاحب کے نام سے مشہور ہے۔
انہوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ درگاہ پورے بھارت میں قادریہ برادری کی سب سے بڑی درگاہ ہے اور بھارت میں قادریہ برادری کے بانی سیدنا عبد الوہاب جیلانی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیدنا عبدالوہاب جیلانی سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں اور حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا مزار شریف بغداد شریف میں واقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم سیدنا سیف الدین عبدالوہاب جیلانی رحمتہ اللہ علیہ پر ایک ڈاکیومینٹری تیار کرنے جا رہے ہیں۔ اس ڈاکیومینٹری کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی ڈاکیومینٹری پوری بن کر منظر عام پر آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکیومینٹری میں ان کی زندگی سے متعلق اہم باتوں کو بتایا جائے گا، ان کی پیدائش، ان کے بغداد سے ناگور آنے، ان کے وصال سمیت دیگر ضروری باتوں کو بتایا جائے گا۔