بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن اسمبلی انیتا بھیدل نے وقفہ صفر میں تحریک التواء کے تحت یہ معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ان خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا اور اسے وائرل بھی کیا گیا جو بے حد شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاروں خاتون افسران نے دو تھانوں میں مقدمہ درج کروایا اور گذشتہ سات فروری کو ضابطہ 164 کے تحت بیان بھی درج ہو گئے، لیکن ملزم کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملزم عام شخص ہوتا تو اب تک کبھی کا گرفتار کرلیا گیا ہوتا مگر اسے موقع دیا گیا اور وہ اس معاملے میں عدالت سے اسٹے لے لیا۔
محترمہ بھیدل نے کہا کہ اب خاتون افسر ان بے بس ہیں، ایسے میں عام آدمی کی کیا حیثیت کہ اس کی کوئی بات سنے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کواسٹے کے خلاف جاکر خاتون افسران کو انصاف دلانے چاہیے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ان خاتون افسران نے ان پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کانگریس رہنما اور سینیئر وکیل راجیش ٹنڈن کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔