حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ راجستھان کے شہر اجمیر میں ہے اور مغلیہ سلطنت کے بادشاہوں کی بے حد عقیدت رہی ہے۔ مغل بادشاہ اکبر، جہانگیر سے لے کر بہادر شاہ ظفر تک کہ سبھی حکمرانوں نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں اپنی عقیدت پیش کر کے روحانی فیض حاصل کی ہے۔
ایسے میں مغلیہ خاندان کی نسبت حضرت خواجہ غریب نواز سے بنتی چلی گئی جبکہ شاہجہاں کے بیٹے دارا شکوہ کی پیدائش اجمیر میں ہوئی۔
دہلی اور کولکاتہ کے کالج سے معیشت کی تعلیم حاصل کرنے والے اویک چندا کے دل میں سنہ 2016 میں دارالشکوہ کی زندگی پر کتاب لکھنے کی خواہش پیدا ہوئی اور ڈھائی برس وقفے میں اس کتاب کو مکمل کیا اور اس کا نام 'دارا شکوہ: دی مین ہو ووڈ بی کنگ' رکھا۔
20 مارچ سنہ 1615 میں اجمیر کی سرزمین پر پیدا ہوئے دارا شکوہ پر اویک چندا کی یہ کتاب مغلیہ حکمرانوں کے کرداروں سے جوڑتے ہوئے دارا شکوہ کی زندگی کو خوبصورت بناتی ہے۔
اویک چندا نے کہا کہ انہوں نے انتہائی ذمہ داری اور سنجیدگی سے اس کتاب کو ڈھائی برسوں میں مکمل کیا ہے اور اس کا پہلا شمارہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا ہے۔
اجمیر شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے اویک چندا کو درگاہ کے خادم حاجی سید فاروق چشتی نے زیارت کرائی اور دربار کی دستار بندی کر کے تبرک پیش کیا۔