ETV Bharat / state

High Profile Party in Jaipur جے پور میں 13 خواتین سمیت 84 افراد گرفتار

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 5:42 PM IST

جے پور کے جے سنگھ پورہ خور تھانہ علاقہ میں پولیس کمشنریٹ کی خصوصی ٹیم (سی ایس ٹی) نے ایک فارم ہاؤس پر پارٹی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جہاں سے 13 خواتین سمیت 84 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 84 people including 13 women arrested in Jaipur

71مرد اور 13خاتون گرفتار
71مرد اور 13خاتون گرفتار

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے خور تھانہ علاقہ میں ایک فارم ہاؤس پر ہائی پروفائل پارٹی میں ڈانس کرنے، شراب پینے، جوا کھیلنا، تیز آواز میں ڈی جے بجانے سمیت دیگر معاملات کے خلاف سی ایس ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے منیجر، پروگرام کے سربراہ سمیت 71 مرد اور 13 خواتین کو گرفتار کیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید کارروائی کی جاری ہے۔ 84 people including 13 women arrested in Jaipur

جے پور میں 13 خواتین سمیت 84 افراد گرفتار

وہیں اس معاملے سے متعلق جے پور کے ایڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال لامبہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو مخبروں کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ جے سنگھ پورہ خور تھانہ علاقہ میں ایک پارٹی کی جارہی ہے جس میں خواتین ڈانس کررہی ہے، ساتھ ہی اس میں جوا کھیلا جارہا ہے، شراب نوشی بھی کی جارہی ہے جس کے بعد ہم نے وہاں کارروائی کی، انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں سمیت دیگر چیزوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر نے بتایا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں کرناٹک پولیس کا ایک انسپکٹر، تحصیلدار اور ایک کالج لیکچرار شامل ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ 84 people including 13 women arrested in Jaipur

یہ بھی پڑھیں: Govindgarh Mob Lynching Case اب تک ہم نے پانچ لوگوں کو مارا، ماب لنچنگ پر بی جے پی لیڈر آہوجا کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.