ریاست میں جمعہ کی صبح 810 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر مثبت مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 283 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 8 مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں جے پور اور جودھپور سے سب سے زیادہ کورونا مریض سامنے آرہے ہیں۔جمعہ کی صبح اجمیر سے 53 ، الور سے 43 ، بانسواڑہ سے 11 ، باران سے 12 ، بھرت پور سے 4 ، بھلواڑہ سے 38 ، بیکانیر سے 23، بندی سے 12، چتوڑگڑھ سے 11، چرو سے 13 معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ دوسہ سے 26، دھولپور سے 14، ڈونگرپور سے 13،سریگنگانگر سے 20، ہنومانگڑھ سے 5، جئے پور سے 121، جیسلمیر سے 32، جالور سے 16، جھالواڑا سے 21، جھنجھنو سے 8، جودھپور سے 100، کرولی سے 5، کوٹا سے 54،ناگور سے 16، پالی سے 21، پرتاپ گڑھ سے 2، راجسمند سے 12، سوائی مادھوپر سے 7، سروہی سے 14، ٹونک سے 17 اور ادئے پور سے 49 مثبت معاملے دیکھنے کو ملے ہیں۔ اجمیر میں 2، الور میں 1 ، بھرت پور میں 1 ، جے پور میں 2 ، جیسلمیر میں 1 ، جالور میں 1 کی موت ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ۔ ہلاکتوں کی تعداد 1301 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ اب تک 27 لاکھ 67 ہزار 508 افراد کے سیمپلنگ لے جاچکی ہے۔جس میں 26 لاکھ 54 ہزار 216 کی نمونے کی رپورٹ منفی آئی ہیں اور 3009 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ریاست میں اب تک 90 ہزار 700 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 89211 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے
ریاست میں ابھی تک 18282 کورونا کے فعال کیس موجود ہیں۔ جس میں 9823 تارکین وطن شامل ہیں۔