ETV Bharat / state

راجستھان میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک - کروزر جیپ میں سوار

ہلاک شدگان کا تعلق مدھیہ پردیش کے راج گڑھ سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو جے پور ریفر کیا گیا۔

accident
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 7:49 AM IST

Updated : Jan 27, 2021, 8:34 AM IST

راجستھان کے ضلع ٹونک میں ایک سڑک حادثے میں آٹھ لوگ ہلاک ہوگئے۔ یہ سبھی لوگ کروزر جیپ میں سوار تھے۔ کروزر کو بے قابو ٹریلر نے ٹکر مار دی۔

سڑک حادثہ

اطلاعات کے مطابق حادثہ این ایچ - 12 پر بناس کی پُلیا کے پاس ہوا۔ متاثرین کھاٹو شیام کے درشن کر کے لوٹ رہے تھے۔

ہلاک شدگان کا تعلق مدھیہ پردیش کے راج گڑھ سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو جے پور ریفر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ منگل کی رات تقریبا دو بجے نیشنل ہائی وے-12 پر ٹونک سے قریب ایک کلو میٹر دور صدر تھانہ علاقہ میں ہوا۔ ٹونک کے پاس ایک پُلیا پر عقیدت مندوں کی ایک جیپ کو پیچھے سے آ رہے ایک ٹریلر نے زوردار ٹکر مار دی۔ اس سے جیپ پلیا کی دیوار اور ٹریلر کے بیچ پھنس گئی۔

حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی اور چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں چار مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں فرار ہو گئے۔ جیپ کا ڈرائیور بچ گیا، لیکن وہ بھی فرار بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع پر رات کو ہی افسران اور پولیس موقع پر پہنچے۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 8:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.