محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے آج صبح 595 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہزار 965 ہوگئی۔
جب کہ مزیدآٹھ مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1025 ہو گئی۔
ان آٹھ جاں بحق ہونے والوں میں سے جے پور کے دو ، سیروہی ، ٹونک ، باڑمیر ، دوسہ ، بیکانیر اور دھولپور اضلاع میں ایک ایک مریض شامل ہیں۔
نئے کیسز میں سب سے زائد 110 کیسز دارالحکومت جے پور میں سامنے آئے ہیں ۔
اسی طرح ، کوٹہ میں 85 ، ادھے پور 63 ، الور 61 ، اجمیر 47 ، پالی 40 ، جودھ پور 30 ، بیکانیر 29 ، ڈونگر پور 28 ، ناگور 23 ، جھالاواڑ 20 ، بھرت پور اور چتوڑ گڑھ میں 13۔13 ، پرتاپ گڑھ آٹھ ، باڑمیر سات اور ٹونک میں پانچ نئے کیسزسامنے آئے۔
اس سے جودھ پور میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 700 ہوگئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے:'کورونا وبا سے قبل معاشی بدانتظامی کیوں اور کیسے ہوئی؟'
اسی طرح جے پور میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 130 ہوگئی۔
اسی طرح الور میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 7347 ہوگئی ہے۔
ریاست میں کورونا کی جانچ کے لئے اب تک 22 لاکھ 54 ہزار 613 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں۔
جن میں سے 21 لاکھ 74 ہزار 174 رپورٹیں منفی پائی گئیں جبکہ 2474 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔
تاہم ریاست میں اب تک 62 ہزار 243 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 14 ہزار 697 ایکٹو کیسز ہیں۔