راجستھان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کی صبح ، ریاست میں کورونا انفیکشن کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 16 ہزار 85 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح اجمیر سے 1، الور سے 13، باڑمیر سے 7، بھرتپور سے 2، بیکانیر سے 2، دوسہ سے 4، دھولپور سے 6، ڈونگرپور سے 5، ہنومان گڑھ سے 3، جئے پور سے 14، جیسلمیر سے 3، جھالواڑ سے 1، جھنجھنو سے 2، کوٹا سے 9، ناگور سے 1، ادئے پور سے 1 اور دیگر ریاستوں سے دو مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 7 لاکھ 40 ہزار 855 لوگوں کے نمونے جانچ کیے جاچکے ہیں۔جس میں سے 7 لاکھ 21 ہزار 511 نمونوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے اور 3 ہزار 259 لوگوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک 12 ہزار 646 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 12 ہزار 386 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اسی دوران ریاست میں 375 افراد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوچکی ہے۔جس میں 4 ہزار 665 تارکین وطن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے اب تک 91 دیگر مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔