ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا کے 700 نئے کیسز، مزید دس اموات - ریاست میں کورونا ٹیسٹ

ریاست میں کورونا ٹیسٹ کے لئے اب تک 19 لاکھ 30 ہزار 842 افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں جن میں سے 18 لاکھ 65 ہزار 136 رپورٹ منفی پائی گئیں۔

راجستھان: کورونا کے 700 نئے کیسز، مزید دس اموات

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 12:46 PM IST

راجستھان میں عالمی وبا کورونا سے آج صبح 700 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ مزید دس مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بھی 900ہوگئی ہے۔

محکمہ طب کی رپورٹ کے مطابق ، ریاست میں کورونا کے 694 نئے کیسوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 ہزار 324 ہوگئی ہے۔ بھیلواڑا سے سب سے زیادہ 148 معاملے رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی بھیلواڑا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1512 ہوگئی۔ اسی طرح دارالحکومت جے پورمیں کورونا کے 122 ، دھول پور 106 ، کوٹہ 90 ، چتوڑگڑھ 75 ، بھرت پور 69 ، جودھپور 61 ، جھالاواڑ میں 23 نئے معاملے درج ہوئے۔

اس کی وجہ سے ، جودھ پور میں متاثرہ افراد کی تعداد 9358 ، جے پور میں 7648 ، کوٹہ 3732 ، بھرت پور 3324 ، دھولپور 1923 ، جھالاواڑ میں 1003 اور چتوڑ گڑھ میں 682 ہوگئی۔

ریاست میں کورونا سے مزید دس مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد بھی 897 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا ٹیسٹ کے لئے اب تک 19 لاکھ 30 ہزار 842 افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں ، جن میں سے 18 لاکھ 65 ہزار 136 رپورٹ منفی پائی گئیں۔ تاہم ، ریاست میں اب تک 47 ہزار 255 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب 14 ہزار 462 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.