ETV Bharat / state

جے پور: سات پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی گئی

بھارتی شہریت ملنے میں درپیش مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے گووردھن داس نے کہا کہ وہ گذشتہ 9 سال سے بھارت میں رہ کر یہاں کی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 9:08 PM IST

جے پور : سات پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی گئی

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جمعہ کے روز سات پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

اس موقع پر بھارتی شہریت ملنے میں درپیش مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے گووردھن داس نے کہا کہ وہ گذشتہ 9 سال سے بھارت میں رہ کر یہاں کی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے پاکستان میں محفوظ نہیں تھے۔ وہاں کے اسکولز میں ہندوؤں کے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا تھا۔ ہمارے بچوں کو اسکولز میں اسلام کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس لئے ہم نے بھارت آنے کا فیصلہ کیا تاکہ بچوں کی اچھے سے پرورش کر سکیں۔

گووردھن داس نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی طرح سے ہندو مذہب محفوظ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے اور ان کو اچھی تربیت دینے کے لئے بھارت آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک جے پور میں 170 پاکستانی شہریوں کو ہندوستانی شہریت دی جا چکی ہے اور نیمتیکم تنظیم نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی صرف مچھے اور میری بیوی کو بھارتی شہریت ملی ہے۔ ابھی بچوں کو بھارتی شہریت ملنا باقی ہے۔ ہندوستانی شہریت نہ ملنے کی وجہ سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

وہیں، پاکستان کے تحصیل خان پور ضلع رحیم یار سے ہندوستان آئے جواہر رام نے بتایا کہ وہ سنہ 2006 میں بھارت آئے تھے اور اب مانسروور میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔

جواہر رام نے کہا کہ ہندوستانی شہریت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بچوں کی تعلیم، مکانات حاصل کرنے اور ویزا کی مدت میں توسیع کے حوالے سے دشواری تھی، اب ان تمام پریشانیوں سے نجات مل گئی ہے۔

جواہر رام نے کہا کہ ان کے بچوں کو ابھی تک بھارتی شہریت نہیں ملی ہے، جلد ہی ان کے لئے بھی درخواست دیں گے۔

وہیں، بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گنیش چندر نے کہا کہ میں رحیم یار خان سے بھارت آیا ہوں اور آج مجھے بھارتی شہریت ملنے پر بہت خوشی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بچوں کی تعلیم کا تھا۔ بچوں کو وہاں مذہب تبدیل کرنے کی تعلیم دی جاتی تھی ، جس کی وجہ سے ہمیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی پولیس حساس معلومات میڈیا میں لیک نہ کرے: دہلی ہائی کورٹ

انہوں نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں ابھی تک بچوں کو ہندوستانی شہریت ملنی ہے۔ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے بعد بھی ، بچے اچھی طرح سے تعلیم حاصل کرسکیں گے اور مکان سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرسکیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.