راجستھان میں عالمی وبا کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور آج صبح اس کے 687 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60 ہزار کو پار کر گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں کورونا کے ان نئے معاملوں سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار 666 تک پہنچ گئی۔ نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 66 معاملے دارالحکومت جےپور میں سامنے آئے، اس سے جےپور میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7277 پہنچ گئی۔ جودھپور میں 57 نئے معاملے سامنے آنے سے وہاں متاثرین کی تعداد 8967 ہوگئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زائد
اسی طرح اجمیر میں 47 ،بیکانیر 49 ،اودے پور 38،ناگور 24،سیکر 39 ،کوٹہ 48 ،باراں اور ٹونک میں 28-28 ،پالی ،الور میں 27-27 جالور ،جیسلمیر ،ڈنگرپور اور ہنومان گڑھ میں دو دو ،بھرت پور 31 ،کرولی تین ،سوائی مادھوپور 21 ،بوندی 15،جھالاواڑ،18,گنگا نگر پانچ ،چتوڑ گڑھ 28 ،بھیلواڑا اور جھنجھنو میں 20-20 اور باڈمیر 40 نئے معاملے سامنے آئے۔
ریاست میں کورونا کے 13 مریضوں کی موت ہونے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بھی 875 تک پہنچ گئی۔
ریاست میں کورونا کی جانچ کے لئے اب تک 18 لاکھ 98 ہزار 595 لوگوں کے نمونے لئے گئے جن میں 18 لاکھ 35 ہزار 625 کی رپورٹ منفی پائی گئی تھی۔جبکہ 2304 لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔
حالانکہ ریاست میں اب تک 45 ہزار 526 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں اور 44ہزار 48 کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔ریاست میں اب 14 ہزار 265 فعال معاملے ہیں۔