ETV Bharat / state

بھرت پور میں 40 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق - میڈیکل ڈیپارٹمنٹ

بھرت پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہفتے کے روز بھی کورونا وائرس سے متاثرہ 40 افراد کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 938 ہوگئی ہے۔

40 new corona cases found in bharatpur
بھرت پور میں 40 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 7:30 PM IST

راجستھان کے ضلع بھرت پور میں کورونا مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہفتے کے روز یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ 40 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

زیادہ تر مثبت مریض بھرت پور کی مختلف کالونیوں سے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی تھانہ کمان کے پولیس اہلکار اور آر بی ایم اسپتال کا ملازم بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ضلع میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 938 ہوگئی ہے۔ جبکہ ضلع میں اب تک 12 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کپتان سنگھ نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو موصولہ رپورٹ میں ضلع میں مزید 40 کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ مثبت پائے گئے مریضوں میں 7 سال سے 80 سال کی عمر کے بزرگ بچے بھی شامل ہیں۔

یہ مریض بھرت پور کی مختلف کالونیوں سے ہیں۔ ان میں کوتوالی کے علاقے ، ایکتا وہار کالونی، ہاؤسنگ بورڈ کرشنا نگر کالونی، گاندھی نگر، اناہا گیٹ، گووند نگر، ریکو، کمہیر گیٹ، گنگا مندر اور کملا روڈ وغیرہ سے مثبت مریض آئے ہیں۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 40 مثبت مریضوں میں ایک آر بی ایم ضلع ہسپتال کا میڈیکل ورکر، ایک تھانہ پولیس اہلکار اور آر اے سی پولیس لائن کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔ تاہم ماضی میں ایس پی آفس، آئی جی آفس اور زنانہ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ ہفتہ کو متاثر ہونے والے 40 میں سے 11 مثبت مریض بھرت پور کے کمہیر، کمان، روداول اور دھنوٹا علاقوں سے ہیں۔

غور طلب ہے کہ 24 مئی سے بھرت پور میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہفتے کی دوپہر تک مجموعی طور پر مثبت مریضوں کی تعداد 938 تک جا پہنچی ہے جبکہ 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ان میں سے 416 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.