ETV Bharat / state

سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

author img

By

Published : Apr 26, 2019, 3:37 PM IST

راجستھان میں بیکانیر ڈویژن میں الگ الگ سڑک حادثات میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ضلع شری گنگا نگرمیں انوپ گڑھ تھانہ علاقہ میں چک 30 اے پی ڈی کے نزدیک گزشتہ رات ایک نوجوان چلتے ٹریکٹر سے گر گیا۔

سڑک حادثات

زخمی نوجوان نے اسپتال لاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ اسی طرح هنومان گڑھ ضلع کے هنومان گڑھ ٹاؤن میں چوٹيا ں والي گاؤں کا باشندہ مانگی لال (27) اپنے سالے رامیشورلال کے ساتھ گاؤں آ رہا تھا۔ راستے میں نہر کے نزدیک ایک نامعلوم ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ مانگی لال اور رامیشور زخمی ہو گئے۔ بعد میں مانگی لال کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

ضلع چرو میں بيداسر تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے نوجوان اوم پرکاش (32) ساکن ٹھٹھرو کی جے پور کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اوم پرکاش موٹر سائیکل سے پھسل جانے سے زخمی ہو گیا تھا ۔اس کے علاوہ ضلع بیکانیر میں کالو تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق لوكرنسر-کالو سڑ ک پر پٹرول پمپ کے نزدیک موٹر سائیکل کے اونٹ گاڑی سے ٹکرا جانے سے ونود کی جمعرات کو موت ہو گئی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.