ریاست میں کورونا کا قہر جاری ہے، روزانہ کورونا مثبت معاملے کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پہلے جہاں 300 سے 400 اوسط کورونا معاملے سامنے آرہے تھے، وہیں اب 800 سے 900 کورونا معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ریاست میں منگل کے روز 351 نئے مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔جس کے بعد ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 30 ہزار 741 ہوگئی ہے۔وہیں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:پان بیچنے والا پی پی ای کٹ میں
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کے صبح اجمیر سے 27، الور سے 103، بانسواڑا سے 3، بوندی سے 1، دوسہ سے 18، ڈنگرپور سے 5، گنگانگر سے 7، ہنومان گڑھ سے 10، جئے پور سے 20، جالور سے 43، جھنجھنو سے 3، کوٹہ سے 15، ناگور سے 32، سوائی مادھوپور سے 4، سیکر سے 20، سیروہی سے 23، ٹونک سے 7، ادئے پور سے 7 اور دیگر ریاستوں سے 1 مثبت مریض سامنے آیا ہے۔اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 12 لاکھ 44 ہزار 387 لوگوں کا نمونہ لیا جاچکا ہے،جس میں 12 لاکھ 7 ہزار 571 لوگوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے اور 6 ہزار 75 لوگوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں اب تک 22 ہزار 229 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 21 ہزار 494 مریضوں کوا اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 574 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور ابھی تک ریاست میں کورونا کے 7 ہزار868 فعال معاملے موجود ہیں۔جس میں 6 ہزار 744 تارکین وطن شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 181 دیگر مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔