ETV Bharat / state

راجستھان: 37 بااثر ملزمین پولیس کی گرفت سے باہر

راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں تقریبا تین مہینوں سے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے 300 افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن بااثر کہے جانے والے 37 ملزمین اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

راجستھان: 37 بااثر ملزمین پولیس کی گرفت سے باہر
راجستھان: 37 بااثر ملزمین پولیس کی گرفت سے باہر
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 7:35 PM IST

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس دیپک بھارگو نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 188 کے تحت کل 123 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 267 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں 11 لوگوں کو، سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے 5 مقدمات میں 16 ملزمین کو اور ای سی ایکٹ میں چھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک 147 مقدمات میں 300 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری طرف ان تمام معاملوں میں نامزد 37 ملزمین کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ بھارگو نے دعوی کیا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ تاہم، یہ 37 ملزمین وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بااثر ہیں۔ ان میں حکمراں کانگریس اور حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ رہنما، کونسلر اور ضلع کے متعدد نامور افراد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.