اس سال پاکستان کے تقربیاً 260 عقیدت مند خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس تقاریب میں شرکت کےلیے اجمیر شریف پہنچیں گے۔
دو سال کے وقفہ کے بعد پاکستان کے زائدین اس سال عرس تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے بعد عقیدت مند اجمیر آنے سے قاصر تھے۔
پاکستان کے 260 زائرین حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 808 ویں عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لیے 27 فروری کو اجمیر شریف پہنچیں گے۔
مرکزی وزرات داخلہ نے پاکستانی زائرین کی اجمیر آمد کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ اور انٹلیجنس محکمہ کو اطلاع دی۔