ریاست راجستھان میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ منگل کی صبح 234 نئے مثبت کیس ریاست میں آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں مجموعی طور پر مثبت مریضوں کی تعداد 20 ہزار 922 ہوگئی ہے۔ وہیں پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران 4 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 465 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق الور سے 36، باڑمیر سے 8، بھلواڑہ سے 2، بیکانیر سے 29، چورو سے 2، گنگا نگر سے 3، جے پور سے 22، جیسلمیر سے 1، جالور سے 9، جھنجھنو سے 2، جودھ پور سے 57، کوٹہ سے 5، ناگور سے 34، سیکر سے 2، سروہی سے 19، ادئے پور سے 2 اور دیگر ریاست سے 1 مریض ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 9 لاکھ 20 ہزار 600 افراد کے نمونے لینے کا کام کیا جا چکا ہے۔ جس میں 8 لاکھ 96 ہزار 508 نمونے منفی آئے ہیں اور 3 ہزار 170 افراد کی اطلاعات آنا باقی ہیں۔ اب تک 16 ہزار 320 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 15 ہزار 966 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
وہیں ریاست میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 465 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 4 ہزار 137 کورونا انفیکشن کے فعال واقعات ہیں۔ جس میں 5 ہزار 559 مہاجر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک دوسری ریاست کے 140 مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔