ETV Bharat / state

پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت

جے پور میں جمعہ کو 18 پاکستانی تارکین وطن کے لیے خوشی کا دن تھا کیوں کہ انہیں آج بھارتی شہریت سے نوازا گیا۔

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 8:17 AM IST

پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت
پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ انتر سنگھ نیہرا نے 18 پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت

بھارتی شہریت ملتے ہی تمام پاکستانی تارکین وطن کے چہرے کھل گئے اور انہوں نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں وندے ماترم اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ 'نیمیتیکم تنظیم 'کی کاوشوں اور ضلع کلیکٹر آفس کے تعاون سے بے گھر ہونے والے پاکستانی کو سنہ 1955 کے ایکٹ کے تحت شہریت دی گئی ہے۔

جے پور میں جمعہ کو 18 پاکستانی تارکین وطن کے لیے خوشی کا دن تھا
جے پور میں جمعہ کو 18 پاکستانی تارکین وطن کے لیے خوشی کا دن تھاجے پور میں جمعہ کو 18 پاکستانی تارکین وطن کے لیے خوشی کا دن تھا

کئی سالوں سے یہ بے گھر پاکستانی بھارتی شہریت حاصل کرنے کے منتظر تھے تاہم شہریت نمہ ملنے کی وجہ انہیں متعدد مشکلات کا سامنا تھا۔

ضلعی کلیکٹر سے باھری شہریت کا سرٹیفکیٹ لیتے ہوئے پاکستانی تارکین جذباتی ہوگئے۔

پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت
پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت

وہیں دوسری جانب ضلع کلیکٹر انتر سنگھ نیہرا نے بتایا کہ 'میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 'نمیتیکم تنظیم' سے اس بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس کے فوراً بعد ہی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دینا یقینی بنائیں۔

ضلع مجسٹریٹ انتر نیہرا نے کہا کہ مستقبل میں پاک تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کے تمام زیر التوا مقدمات جلد از جلد نمٹا دیئے جائیں گے تاکہ شہریت کے حامل افراد کو پریشانیوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بھارتی شہریت ملتے ہی تمام پاکستانی تارکین وطن کے چہرے کھل گئے

نمیتیکم تنظیم کے صدر جے آہوجہ نے بتایا کہ جن کو شہریت ملی ہے وہ سارے معاملے سنہ 2009 سے پہلے کے ہیں لہذا انہیں پرانے ایکٹ میں ہی شہریت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی شہریت لینے کے لیے ابھی بہت سارے لوگ باقی ہیں تاہم مرکزی حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے ان کے معاملات پھنس چکے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ انتر سنگھ نیہرا نے 18 پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت کا سرٹیفکیٹ دیا

انہوں نے کہا کہ فی الحال مرکزی حکومت نے بھارتی شہریت ترمیمی قانون کو نافذ نہیں کیا ہے اس لیے جیسے ہی یہ قانون نافذ ہوگا، باقی تمام لوگوں کو بھی بھارتی شہریت دیدی جائے گی۔

واضح رہے کہ جن لوگوں کو جے پور ضلع کلیکٹریٹ میں جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ نے شہریت دی ہے ان میں امار، راجہ، سونا، گیتا، پُرشوتھم، حسینہ مائی، سکینہ مائی، واشنا رام، ناروور، سندر، گورداس، راجونتی، جےارام، وجے کمار، واسانو، ہنسراج، رامکالی وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.