راجستھان میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کی صبح ریاست سے 149 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد ریاست میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 22 ہزار 212 ہوگئی ہے۔وہیں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 7 مریضوں کی موت بھی درج کی گئی ہے،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 489 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصول اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح اجمیر سے 20، الور سے 21، بھرتپور سے 16، بیکانیر سے 13، دوسہ سے 11، جئے پور سے 25، جھنجھنو سے 8، کوٹا سے 2، ناگور سے 29 اور ٹونک سے 1 کورونا مثبت مریض کی خبر سامنے آئی ہے۔
اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 9 لاکھ 63 ہزار 454 لوگوں کی نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس میں 9 لاکھ 36 ہزار 65 نمونوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے اور 5 ہزار 177 لوگوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
ریاست میں اب تک 16 ہزار 877 کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 16 ہزار 504 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔وہٰں اب تک ریاست میں کورونا سے 489 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ابھی تک ریاست میں کورونا کے 4 ہزار 846 فعال معاملے موجود ہیں۔جس میں 5 ہزار 686 تارکین وطن شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں اب تک دیگر ریاست کے 153 مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔