محکمہ طبی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ معاملے اودے پور میں 21 ، بیکانیر میں 12 ، ڈھول پور اور راجسمند میں 10 ، دارالحکومت جے پور اورجالور میں نو ، ناگور میں آٹھ ، بھرت پور میں چھ ، کرولی ، سروہی میں پانچ ، اجمیر ، کوٹا میں چار۔چار، دوسا میں دو۔دو، الور ، باڈ میکر ، بونڈی ، ڈنگر پور ، سوائے مادھو پور اور دیگر ریاستوں میں ایک ایک مریض ملے ہیں۔
ریاست میں آج مزید پانچ متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی۔ ان کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 426 ہوگئی ہے۔