ETV Bharat / state

Rajasthan Gang Rape اجتماعی عصمت دری کے مجرمین کو دس سال کی سزائے قید

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنجو بپنا نے بتایا کہ 5مارچ 2010کو متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جہازپور تھانہ پہنچی اور رپورٹ درج کرائی۔ متاثرہ خاتون نے رپورٹ میں بتایا تھاکہ 2مارچ2010کو تین بجے ملزم نے اسے اپنے موبائل پر فون کیا اور کہا کہ آج رات کمہار کے کنویں پر آجاؤ، ورنہ انجام برا ہوگا۔ اس درمیان متاثرہ نے نے کنویں پر آنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وہ گھر میں ہی سو گئی۔ وہ رات کے بارہ سے سوا بارہ بجے کے درمیان گھر میں سو رہی تھی۔ Minor Gang-Raped In Rajasthan

عصمت دری
عصمت دری
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 9:07 AM IST

راجستھان کے بھیلواڑہ میں ایڈیشنل سیشن جج (خواتین کے ساتھ زیادتی کیس) لتاگوڑنے ایک خاتون کے ساتھ 12سال پرانے اجتماعی عصمت دری معاملے میں دو ملزمان کو دس سال قید با مشقت اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنجو بپنا نے بتایا کہ 5مارچ 2010کو متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جہازپور تھانہ پہنچی اور رپورٹ درج کرائی۔ متاثرہ خاتون نے رپورٹ میں بتایا تھاکہ 2مارچ2010کو تین بجے ملزم نے اسے اپنے موبائل پر فون کیا اور کہا کہ آج رات کمہار کے کنویں پر آجاؤ، ورنہ انجام برا ہوگا۔ اس درمیان متاثرہ نے کنویں پر آنے سے انکار کر دیا۔

اس کے بعد وہ گھر میں ہی سو گئی۔ وہ رات کے بارہ سے سوا بارہ بجے کے درمیان گھر میں سو رہی تھی۔ اس درمیان ملزم وہاں آیا اور اسے اٹھا کر کمہار کے کنویں پر لے گیا۔ جہاں دونوں نے باری باری اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے رپورٹ میں بتایاکہ مقا می ہونے کی وجہ سے گھر میں کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ بعد میں جب اس کا شوہر گھر آیا تو اس نے اسے یہ بات بتائی۔ پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔متاثرہ عدالت میں 164کے بیانات ریکارڈ کرایا۔ دونوں ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی،لیکن وہ فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:Gang Rape with Minor in Rajasthan: راجستھان میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بڑی بہن کا اغوا

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے معاملے کی جانچ کی اور عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔معاملے میں شیو سنگھ اور در گلال کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لئے استغاثہ نے عدالت میں 22گواہوں کے بیانات کے ساتھ 32دستاویز پیش کیے۔ سماعت مکمل ہونے پر جج گوڑ نے آج دونوں ملزمان کو دس سال قید اور 25000روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.