ETV Bharat / state

پنجاب سے ویک اینڈ اورنائٹ کرفیومکمل طور پر ہٹا دیا گیا - etv bharat urdu

کووڈ 19 وباء کی دوسری لہر کی وجہ سے نافذ ویک اینڈ اورنائٹ کرفیو کو پوری طرح سے ہٹانےکا اعلان آج پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کیا۔

پنجاب سے ویک اینڈ اورنائٹ کرفیومکمل طور پر ہٹا دیا گیا

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 10:20 PM IST

انہوں نے اسی کے ساتھ پیر کے روز چار دیواری کے اندر 100 افراد اور باہر 200 افراد کے جمع ہونے کی اجازت کی ہدایت دی ہے ۔

اس تناظر میں سیاسی ریلیوں یا احتجاجی مظاہرے کے دوران کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے لیڈروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت بھی وزیراعلیٰ نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو دی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے بار سینما ہال ، ریستوران ، اسپا ، سوئمنگ پول ، جیمز ، مالز ، اسپورٹس کمپلیکس ، عجائب گھر ، چڑیا گھر ، وغیرہ کھولنے کی ہدایت دی بشرطیکہ ملازمین اور صارفین ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لی ہو ۔

مزید پڑھیں:

پنجاب میں کورونا کے معاملات میں کمی، کل 20 مریضوں کی موت

اسکول بند رہیں گے جبکہ کالجز ، کوچنگ سینٹرز اور اعلی تعلیم کے دیگر ادارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے کھلے رہ سکتے ہیں۔ لیکن انہیں سرٹیفیکیٹ دینا ہوگا کہ ان کے یہاں اساتذہ ، ملازمین اور طلباء کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ہے وہ بھی ایک ہفتے پہلے۔

یواین آئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.