یہ اطلاع تندرست پنجاب مشن کے ڈائریکٹر کے ایس پنوں نے آج یہاں دی۔ انہوں نے سب ڈویژن، ضلع اور مارکیٹ کمیٹی کی سطح پر اس معاملے کی جانچ کے لیے قائم کی گئی ٹیموں کو یہ ذمہ داری سونپی۔
منڈی بورڈ، فوڈ سیفٹی اور باغبانی محکمہ کے افسران کی ٹیموں کوجانچ کے دوران منڈیوں میں تیزاب سے دھوئی گئی ادرک نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ 'اس جانچ کے دوران تقریبا 140.40 کوئنٹل گلے-سڑے پھل اور سبزیاں ملیں جنہیں موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔'
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں تیزاب کے ساتھ دھلی ادرک کی فروخت سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ کئی نیوز چینلوں میں بھی یہ اطلاع دی جا رہی تھی۔
تیزاب سے ادرک دھونے کا کوئی معاملہ نہیں - no case of ginger washing with acid
پنجاب کی منڈیوں میں تیزاب سے ادرک دھونے اور اسے فروخت کرنے کی میڈیا رپورٹ کے بعد تندرست پنجاب مشن نے آج ریاست بھر کی سبزی منڈیوں میں جانچ کی جس میں تیزاب سے ادرک دھونے کی بات کہیں سامنے نظر نہیں آئی۔