ETV Bharat / state

ایس آئی ٹی کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے گھر پہنچی - پنجاب کی خبر

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے گھر ایس آئی ٹی کی ٹیم پہنچی ہے، جہاں وہ کوٹک پورا پولیس فائرنگ معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

News
ایس آئی ٹی کی ٹیم پہنچی سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کے گھر
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:17 PM IST

کوٹک پورا پولیس فائرنگ معاملے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی کی ٹیم پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ پرکاش سنگھ بادل آج ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

فرید کوٹ میں سال 2015 میں گورو گرنتھ صاحب کی الزام تراشی اور اس کے بعد ہوئی پولیس گولی باری کی واردات کے وقت بادل وزیراعلیٰ تھے۔ اس گولی حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

کیا ہے پورا معاملہ

یکم جون 2014 کو گاؤں برج جواہر سنگھ والا گرودوارا صاحب سے گورو گرنتھ صاحب چوری ہوگئی تھی اور 25 ستمبر کو بُرج جواہر سنگھ والا میں قابل اعتراض پوسٹر لگائے گئے تھے۔ 12 اکتوبر کو چوری ہوئی گورو گرنتھ صاحب کے صحیفے برگاری گاؤں کی گلیوں میں بکھرے ہوئے پائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: تبدیلی مذہب کے الزامات کو اسکول انتظامیہ نے خارج کردیا

13 اکتوبر کو سکھوں کے گروپوں نے نامزد لوگوں کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر کوٹک پورا چوک پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران پولیس نے احتجاجیوں پر فائرنگ کردی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.