ETV Bharat / state

Cruel Husband Burnt Family Alive جالندھر میں شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسرال والوں کو زندہ جلا دیا - سسرال والوں کو زندہ جلایا

پنجاب کے شہر جالندھر میں شوہر نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں۔ بیوی کے مائیکے سے واپس نہ آنے پر ملزم شوہر نے سسرال میں جا کر بیوی، بیٹے، بیٹی، سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا۔ گھر کا دروازہ بھی باہر سے بند تھا۔ پانچوں کی موت ہو چکی ہے۔Cruel Husband Burnt Family Alive

Cruel Husband Burnt Family Alive
جالندھر میں شوہر نے سسرال والوں کو زندہ جلا دیا
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 8:53 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 9:32 PM IST

پنجاب کے شہر جالندھر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شخص نے اپنے سسرال میں جا کر بیوی، بیٹے، بیٹی، سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا۔ یہ واقعہ مہت پور قصبہ میں پیش آیا۔ کلدیپ سنگھ نامی شخص نے اپنے سسرال میں جا کر بیوی پرمجیت کور، بیٹے گروموہل، بیٹی ارشدیپ کور، ساس جنگیدرو بائی اور سسر کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا اور دروازہ باہر سے بند کر دیا۔ اس معاملے پر ایس پی سربجیت سنگھ بتایا کہ ملزم کلدیپ سنگھ نے ساتھیوں کے ساتھ آگ لگا کر باہر سے کنڈی لگا دی۔ Cruel Husband Burnt Family Alive

جالندھر میں شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسرال والوں کو زندہ جلا دیا

دراصل ملزم کے سسر سُرجن سنگھ کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا اور وہ یومیہ مزدوری کر کے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ انہوں نے 8 سال قبل اپنی بیٹی پرمجیت کور کی شادی کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد پرمجیت کور اپنے دو بچوں گل موہر اور ارشدیپ کے ساتھ اپنے میکے چلی گئی۔

سرجن سنگھ نے سخت محنت کی اور اپنی بیٹی اور اپنے دو بچوں کی پرورش شروع کی۔ تقریباً ایک سال قبل اس نے اپنی بیٹی کی شادی کلدیپ سنگھ عرف کلو نامی شخص سے کر دی، جس کا تعلق خرسید پور گاؤں سے تھا۔ کچھ دنوں بعد ہی کلو نے اپنی بیوی اور بچوں کو مارنا شروع کر دیا۔ کلدیپ سنگھ عرف کلو بچوں کو گود تک نہیں لیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ظالم باپ نے تین معصوم بچیوں کو دریا میں پھینک دیا

وہیں بیوی کے مائیکے سے واپس نہ آنے پر کلدیپ سنگھ عرف کلو خود بیوی کے مائکے پہنچ گیا اور غصہ میں پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔ جس سے سسر سرجن سنگھ، ساس جنگیدرو، بیوی پرمجیت، بیٹا گروموہل اور بیٹی ارشدیپ ہلاک ہو گئے۔ آگ لگانے کے بعد کلدیپ نے گھر کو باہر سے تالا لگا دیا تھا۔ آگ لگانے کے بعد سے کلدیپ فرار ہے۔ فی الحال پولیس کلدیپ سنگھ کی تلاش کر رہی ہے۔

Last Updated : Oct 18, 2022, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.